- خانیوال میں آئی ایس آئی افسران کو شہید کرنے والا دہشت گرد ہلاک
- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
- کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی
- عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم
- چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا
- زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
- اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
- پوتن نے اپنی افواج کو مجھے میزائل حملے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا؛ بورس جانسن
- انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا
- بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر
- اے آئی پروگرام کا خود سے تیارکردہ پروٹین، مضر بیکٹیریا کو تباہ کرنے لگا!
- بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں
- جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
گومل زام ڈیم پر کام کرنیوالے 3 غیر ملکی انجینئرز سمیت 8 اہلکار اغواء

کرم ایجنسی میںدھماکے ،ایک اہلکارشہید، 5زخمی،مہمندحملے میں ایک نوجوان جاںبحق،5 اہلکارزخمی،پشاورسے 6 بوری بندلاشیں برآمد
ڈیرہ / پارا چنار / پشاور: گومل زام ڈیم پر کام کرنے والے 3 غیرملکی انجینئرز سمیت 8 اہلکاروں کواغوا کرلیا گیا، اطلاعات کے مطابق انجینئرز اور اہلکار 2 پک اپ گاڑیوں میں ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے کہ کوٹ مرتضیٰ میں تاک میں بیٹھے افراد نے ان کو اغوا کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا، مغوی اہلکاروں میں ایس ڈی او، سب انجینئر، سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیوربھی شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع نے غیرملکی انجینئرزکے شامل ہونے کی تصدیق نہیں کی ،اس حوالے سے گومل زام ڈیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹرکریم خان سے بار بار رابطے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا، تحریک طالبان سمیت کسی بھی تنظیم یا شخص نے مذکورہ واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی،اہلکاروں کے اغوا کے بعد ڈیم پر کام روک دیا گیاہے۔ ادھرکرم ایجنسی میںبارودی سرنگ کے 2 دھماکوںمیں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے لوئر کرم کے علاقے بگن میں شدت پسندوںکے ایک خالی مورچے کو دھماکاخیز مواد سے اڑا دیا گیا ۔
مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیمزئی لیوی فورس کی پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 5 اہلکار زخمی جبکہ بھرتی کیلئے آیا ہوا نوجوان جاں بحق ہوگیا، سیکیورٹی فورسز اورامن کمیٹی نے اجتماعی ذمے داری کے تحت 110 افراد گرفتار کرلیے، اورکزئی ایجنسی میں سرچ آپریشن میں 10 شدت پسند گرفتار کرلیے گئے جبکہ 42 راکٹ لانچر، بارودی سرنگیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا،صوابی کے گائوں مرغز میں شرپسندوں نے ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو دھماکے سے اڑا دیا۔
دھماکے سے تربیلا ڈیم سے بجلی کی سپلائی بند ہوگئی، تخت بھائی کے علاقہ گڈبانو میں شدت پسندوں نے پرائمری اسکول کو دھماکے سے اڑادیا،شبقدرمیں نجی اسکول کے قریب دھماکے میں عمارت کو جزوی نقصان ہوا ۔ ادھر پشاور کے نواحی علاقوں سربند، متھرا اور چمکنی سے 6 بوری بند لاشیں ملی ہیں ، سربند سے ملنے والی دونوں لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ باقی 4 کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، باڑہ شیخان میں خیبر ایجنسی سے 2 مارٹر فائر کیے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، وانا میں طالبان کی ایک گھر سے شمسی توانائی کی پلیٹیں چوری کرنیکی کوشش ناکام بنادی گئی، مقامی لوگوں نے 3 طالبان کو پکڑ لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔