محکمہ بلدیات: پرانی تاریخوں میں تبادلوں کا عمل جاری

اسٹاف رپورٹر  منگل 4 جون 2013
بلدیہ وسطی کےشیڈول آف اسٹیبلشمنٹ 2000-01 میں صرف ڈسٹرکٹ کونسل آفیسرکی آسامی موجود ہےجو کہ SCUG کیڈر سے تعلق رکھتی ہے۔ فوٹو: فائل

بلدیہ وسطی کےشیڈول آف اسٹیبلشمنٹ 2000-01 میں صرف ڈسٹرکٹ کونسل آفیسرکی آسامی موجود ہےجو کہ SCUG کیڈر سے تعلق رکھتی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی:  محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے پرانی تاریخوں میں افسران کے تبادلوں کا عمل جاری ہے۔

متعدد ٹرانسفر و پوسٹنگ کے ساتھ ساتھ حال ہی میں بلدیہ وسطی میں بذریعہ آرڈر نمبر SO-V(LG)24(01)/2013 مورخہ 7 مئی 2013 کی تاریخ میں شمونہ صدف کو بحیثیت ڈسٹرکٹ کونسل و ٹیکسیشن آفیسر مقرر کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق مذکورہ اسامی نہ ہی کالعدم ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن اور نہ ہی بلدیہ وسطی کراچی کے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ میں موجود ہے ۔

شمونہ صدف جوکہ Non-SCUG کی ملازم ہیں وہ کالعدم ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نیو کراچی میں بطور ٹاؤن آفیسر (میونسپل ریگولیشنز) کام کر رہی تھیں، ذرائع کے مطابق بلدیہ وسطی کے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ 2000-01 میں صرف ڈسٹرکٹ کونسل آفیسر کی آسامی موجود ہے جو کہ SCUG کیڈر سے تعلق رکھتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔