کرکٹ و شوبز ستاروں کی پاکستانی ٹیم کیلئے نیک تمنائیں

ویب ڈیسک  اتوار 23 ستمبر 2018
امید کرتاہوں پاکستانی ٹیم 50 اوور تک سمجھداری سے کھیلے گی، شعیب اختر فوٹو:فائل

امید کرتاہوں پاکستانی ٹیم 50 اوور تک سمجھداری سے کھیلے گی، شعیب اختر فوٹو:فائل

کراچی: ایشیا کپ 2018 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں آج ایک بار پھر ٹکرائیں گی اور ٹیم کی کامیابی کے لیے کرکٹ و شوبز اسٹارز نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سابق کرکٹر شعیب اختر نے پاکستان کی جیت کی دعاکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ ہوگا، امید کرتاہوں کہ پاکستانی ٹیم 50 اوور تک سمجھداری سے کھیلے گی۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سےمیچ کا انتظار نہیں ہورہا۔

قومی کرکٹر سعید اجمل نے بھی ٹوئٹر پر پاکستانی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا آج کا گیم ہندوستان کے خلاف ہے اور ہم پاکستانی ٹیم کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان زندہ باد۔

https://twitter.com/REALsaeedajmal/status/1043780083754967046

پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ محنت سے کھیلیں ، پوری قوم آپ کے ساتھ ہے، پاکستان زندہ باد۔

https://twitter.com/MHafeez22/status/1043761965125042176

سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان کی جیت کی دعا کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

نامور اداکارہ ریشم نے بھی انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہےجس میں انہوں نے پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاکرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف میری نہیں بلکہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، دعا ہے کہ جیت صرف پاکستان کی ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔