پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، اوگرا

ویب ڈیسک  اتوار 23 ستمبر 2018
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری30 ستمبرتک بھجوائی جائے گی، ترجمان اوگرا۔	فوٹو:فائل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری30 ستمبرتک بھجوائی جائے گی، ترجمان اوگرا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) اوگرا نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبرکے لیے اوگرا کا ورکنگ پیپر اگلے ہفتے تیار ہوگا جب کہ قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی سمری 30 ستمبر تک بھجوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے جب کہ اوگرا نے سمری وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔