وزیراعظم کی ایل ڈی اے ریکارڈ جلنے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت

ویب ڈیسک  اتوار 23 ستمبر 2018
وزیراعظم نےحکومت پنجاب کو جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔ :فوٹو:فائل

وزیراعظم نےحکومت پنجاب کو جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔ :فوٹو:فائل

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کا ریکارڈ جلنے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا۔ عمران خان نے ایل ڈی اے کا ریکارڈ جلنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے حکومت پنجاب کو فوری طور پر ایل ڈی اے ریکارڈ جلنے کے معاملے پر جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیراعظم  نے کہا کہ آج تک جتنی عمارتوں میں آگ لگی ہے اس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے تاکہ حقائق سامنے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی کی کریشن کو بے نقاب کرنا ہے، تمام بڑے بڑے پراجیکٹس کا آڈٹ کرایا جائے گا اور گزشتہ 10 سال کی ایک ایک چیز عوام کے سامنے لائی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔