قومی اسمبلی کااجلاس،نوازشریف نے شیخ رشید احمد سے منہ پھیرلیا

آئی این پی  منگل 4 جون 2013
شیخ رشید احمد نے بھی جان بوجھ کرنوازشریف سے علیک سلیک کرنے سے گریزکیاتھا ۔ فوٹو: فائل

شیخ رشید احمد نے بھی جان بوجھ کرنوازشریف سے علیک سلیک کرنے سے گریزکیاتھا ۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: ن لیگ کے صدر نوازشریف نے شیخ رشید سے منہ پھیرلیا ۔ پیرکو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جب  نوازشریف ایوان میں آئے تو شیخ رشید احمد اپنی نشست پرکھڑے تھے ۔

چوہدری نثارعلی خان نے شیخ رشید احمد سے مصافحہ کیا جبکہ  نواز شریف منہ پھیرکراپنی نشست کی جانب بڑھ گئے۔ واضح رہے کہ نو منتخب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شیخ رشید احمد نے بھی جان بوجھ کرنوازشریف سے علیک سلیک کرنے سے گریزکیاتھا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔