پرچے آئوٹ ہونے کاانکشافاولیول کے2 مضامین کے نتائج منسوخ

نئی تاریخ کے مطابق اب یہ پرچے 13جون کو ہونگے۔


Numainda Express June 04, 2013
نئی تاریخ کے مطابق اب یہ پرچے 13جون کو ہونگے۔ فوٹو ایکسپریس

برٹش کونسل نے اولیول کے امتحانات کیلیے اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے پرچے آئوٹ ہونے پر دونوں پرچوں کو منسوخ کرکے 13جون کو دوبارہ ان کا امتحا ن لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

برٹش کونسل دنیا بھر میں ان پرچوں کا انعقاد کرتی ہے،کیمبرج میں ملتان گینگ کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین ٹائم کا فرق ہونے سے پرچہ پاکستان پہنچ گیا جس کو منہ مانگے داموں فروخت کیاگیا ، معاملہ برٹش کونسل کے نوٹس میں آنے پر دونوں پر چے منسوخ کردیے گئے ہیں، نئی تاریخ کے مطابق اب یہ پرچے 13جون کو ہونگے۔اس ضمن میں برٹش کونسل کے نمائندے نے'' ایکسپریس'' کو بتایا کہ یہ پرچے پاکستان میں آئوٹ نہیں ہوئے لیکن اس کیلیے تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں