- شیخ رشید ضمانت کیس میں عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا
- پہلے اوور میں وکٹ لینے کا طریقہ! شاہین سے جانیے، قلندرز نے فوٹو شیئر کردی
- ڈیجیٹل معیشت کی بہتری، پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی
- یورپی ممالک کیلیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن
- ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ
- ایم ایل ون منصوبہ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے تعاون کی پیشکش کردی
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- سندھ ہائیکورٹ، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم
- کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں
- شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی
- گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے کو ہوگی
- ’’میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں‘‘، محمد رضوان
- استعفوں کی منظوری معطل؛ 43 پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت
- وٹامن ڈی ذیابیطس سے پہلی کیفیت کو مکمل مرض سے روک سکتی ہے
- دنیا کے سب سے بڑے ’کیک لباس‘ کی ویڈیو وائرل
- زمین کی طرح دن اور رات رکھنے والا سیارہ دریافت
- کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ
- قصور میں پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 33 کروڑ کا تیل برآمد
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں دہشت گردی کا ملبہ میڈیا کے سر ڈال دیا
ترکی میں حکومت مخالف مظاہرے67شہروں تک پھیل گئے، ہزاروں افراد زخمی،1700گرفتار
استنبول کے تقسیم اسکوائر میں شدید احتجاج اور مظاہروں کے دوران نذر آتش کی جانے والی پولیس وین سے شعلے بلند ہورہے ہیں ۔ فوٹو : اے ایف پی
استنبول / انقرہ: ترکی کے وزیر اعظم طیب اردوان کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف 4 روز سے جاری مظاہرے ’ترک اسپرنگ‘ کا عندیہ نہیں دیتے اور یہ مظاہرے شدت پسند عناصر کرا رہے ہیں۔
یہ بات ترکی کے وزیراعظم نے مراکش کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ انھوں نے حزبِ اختلاف پر الزام لگایا کہ وہ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ’شدت پسند عناصر یہ مظاہرے کرا رہے ہیں۔ یہ مظاہرے استنبول کے پارک کے حوالے سے اب نہیں رہے۔ حزب اختلاف کی جماعت سی ایچ پی میرے معصوم شہریوں کو ورغلا رہی ہے۔
وہ لوگ جو اس کو ترک اسپرنگ کا نام دے رہے ہیں وہ ترکی کو نہیں جانتے۔ ترکی کے وزیرداخلہ معمر گیولر نے کہا ہے کہ حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں1700سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو کہ ملک گیر سطح پر67 شہروں میں پھیل چکے ہیںاگر چہ اکثر کو رہا کردیا گیا ہے۔تاہم درجنوں گرفتار شدگان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جمعے سے استنبول میں ایک ترقیاتی منصوبے کیخلاف مقامی سطح پر شروع ہونے والی مہم جس نے حکومت کیخلاف پرتشدد احتجاجی مظاہروں کی شکل اختیار کی ہے ،میں تقریبا 100پولیس گاڑیاں94دکانیں اور درجنوں کاروں کو نقصان پہنچ چکا ہے۔ مظاہرین احتجاج کی وجہ سے پولیس کو کئی مقامات سے دور جانا پڑا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔