آسٹریلیا سے ٹور میچ؛ اسد شفیق کو قیادت سونپنے کا فیصلہ

عباس رضا / اسپورٹس رپورٹر  پير 24 ستمبر 2018
14 رکنی قومی اے ٹیم تیار، وہاب ، عثمان صلاح الدین اورسمیع اسلم بھی شامل
 فوٹو: فائل

14 رکنی قومی اے ٹیم تیار، وہاب ، عثمان صلاح الدین اورسمیع اسلم بھی شامل فوٹو: فائل

 لاہور:  قومی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف 4 روزہ وارم اپ میچ کے لیے 14 رکنی قومی اے ٹیم کی فہرست مرتب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں قائم قومی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل 4 روزہ وارم اپ میچ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی، ذرائع کے مطابق  اسد شفیق وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ وہاب ریاض، عثمان صلاح الدین اور سمیع اسلم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ حاصل کرنے کیلیے 4 روزہ میچ میں اپنی صلاحیتوں کو منوانا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے تشکیل دی گئی۔

ٹیم میں اسد شفیق کپتان ، سمیع اسلم، سعود شکیل، عثمان صلاح الدین، سعد علی، عابد علی، افتخار احمد، آغا سلمان، محمد رضوان، عامر یامین، وہاب ریاض، راحت علی، عمید آصف اور وقاص مقصود شامل ہیں، تمام کھلاڑیوں کو پیر کی شام تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے جہاں پر 25 ستمبر کے روز ٹریننگ کریں گے جبکہ 26 ستمبرکو اے ٹیم متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی جہاں آسٹریلیا کے خلاف 4 روزہ وارم اپ میچ 29 ستمبر سے 2 اکتوبر تک شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔