بھارت میں پاکستانی سفارتکار پر حملے کےالزام میں 2 افراد گرفتار

پاکستانی سفارتکار اور ان کے ڈرائیور نے ان پر دھاوا بول دیا، بھارتی خاتون۔


ویب ڈیسک June 04, 2013
ضرغام رضا نئی دہلی کی مقامی مارکیٹ سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل

بھارت میں پاکستانی سفارتکار پر حملے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کی رپورٹ پر فرسٹ سیکریٹری ضرغام رضا کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔


ضرغام رضا اور ان کے ڈرائیور کو گزشتہ روز نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رہائش گاہ جاتے ہوئے بھارتی غنڈوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا تاہم بھارتی میڈیا نےاس میں بھی اپنی روایتی تنگ نظری کا ثبوت دیتے ہوئے تشدد میں ملوث افراد کو ہی بے گناہ قرار دے دیا ہے۔


بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ضرغام رضا کی گاڑی موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک عورت نیچےگرگئی۔ ثبوت کے طور پر بھارتی میڈیا نے روشنی سنگھ نامی خاتون کو بھی میدان میں اتار دیا۔ جس نے الزام لگایا ہے کہ پاکستانی سفارتکار اور ان کے ڈرائیور نے ان پر دھاوا بول دیا۔ روشنی سنگھ نے ضرغام رضا اور ان کے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرادی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں