’ٹھگ آف ہندوستان‘ میں عامر خان فرنگی ملاح بن گئے

ویب ڈیسک  پير 24 ستمبر 2018
 فلم کا باقائدہ ٹریلرآنجہانی ہدایتکاریش چوپڑا کی سالگرہ 27 سمتبرکوریلیز کیا جائے گا: فوٹو: فائل

فلم کا باقائدہ ٹریلرآنجہانی ہدایتکاریش چوپڑا کی سالگرہ 27 سمتبرکوریلیز کیا جائے گا: فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی بڑی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کا سب کو انتظار ہے اور اب فلم میں عامر خان کا روپ بھی منظرعام پر آگیا ہے جس میں وہ خاصے مختلف لگ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکارعامرخان کی فلموں کا مداحوں سمیت انڈسٹری کوبے صبری سے انتظار ہوتا ہے۔ اداکارامیتابھ بچن، کترینہ کیف کے بعد اب عامرخان کا روپ بھی منظرعام پرآگیا ہے جو ان کی دیگر فلموں سے خاصا مختلف ہے جب کہ ان کا فلم میں کردار’فرنگی ملاح‘ کے نام سے ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’ٹھگ آف ہندوستان‘ میں 25 پاکستانی فنکار

اداکارنے تصویر شئیرکراتے ہوئے لکھا کہ ’دادی کی قسم میں ایک فرنگی ملاح ہوں، مجھ جیسا نیک انسان پوری دنیا میں آپ کونہیں ملے گا، سچائی تو میرا دوسرا نام ہے اوربھروسہ میرا کام‘۔

شئیرکردہ تصویر میں عامرخان ایک گدھے پر سوار ہیں اور وہ سبزرنگ کی جیکٹ اور ہیٹ پہنے ہوئے جب کہ کالا چشمہ لگائے ہوئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امیتابھ بچن سب سے بڑے ’’ٹھگ‘‘

اس سے قبل عامرخان کی جانب سے اداکار امیتابھ بچن (خدا بخش) اوراداکارہ کترینہ کیف (سریا) کی فلم کے کرداروں میں تصاویر شئیر کی جاچکی ہیں۔ فلم کا باقاعدہ ٹریلر آنجہانی ہدایتکار یش چوپڑا کی سالگرہ 27 سمتبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔