جسٹس شوکت عزیز نے پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذرت کرلی

ویب ڈیسک  منگل 4 جون 2013
جسٹس شوکت عزیز نے ہی ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر کی حفاظتی ضمانت مسترد کردی تھی۔ فوٹو: فائل

جسٹس شوکت عزیز نے ہی ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر کی حفاظتی ضمانت مسترد کردی تھی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذرت کرلی ہے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس ریاض احمد خان پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت شروع کی تو جسٹس شوکت عزیز صدیقی بینچ سے الگ ہو گئے جس کی وجہ سے بنچ ٹوٹ گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کیس کی سماعت کی وجہ سے ان کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے اس لئے وہ اس کیس کی سماعت سے الگ ہورہے ہیں، جس کے بعد جسٹس ریاض احمد خان نے معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دیا تاکہ کیس کی سماعت کے لئے نیا بنچ تشکیل دیا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شوکت عزیز نے ہی ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر کی حفاظتی ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد پرویز مشرف عدالت سے چلے گئے تھے جس پر انہوں نے آئی جی اسلام آباد کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔