سنی لیون کو ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش جھوٹی نکلی

ویب ڈیسک  پير 24 ستمبر 2018
ٹیلی فون پیغام کے ذریعے گیم آف تھرون میں مخصوص کردار کے لیے آفر دی گئی، سنی لیون (فوٹو: فائل)

ٹیلی فون پیغام کے ذریعے گیم آف تھرون میں مخصوص کردار کے لیے آفر دی گئی، سنی لیون (فوٹو: فائل)

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کو مشہور زمانہ ہالی ووڈ ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرون‘ میں کام کرنے کی پیشکش جھوٹی نکلی۔

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون اپنے فلمی کیرئیر میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں اور اب تک بالی ووڈ میں متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ حال ہی میں سنی لیون کو ہالی ووڈ کی معروف ٹی وی سیریز میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تاہم اب سنی لیون نے  انکشاف کیا ہے کہ وہ پیشکش جعلی تھی۔

کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ ’ ایک روز مجھے ’گیم آف تھرون‘ میں کام کرنے کے حوالے سے پیغام موصول ہوا جس میں اُس شخص نے مجھے کہا کہ یہ عین موقع  ہے جس میں آپ کو مخصوص کردار کے لیے آفر دی جارہی ہے جس پر میں نے بے ساختہ انکار کردیا۔

سنی لیون نے مزید بتایا کہ جو پیشکش مجھے کی گئی تھی درحقیقت وہ جھوٹ پر مبنی تھی کیوں کہ اس کے بعد انہوں نے مجھے ایک ویب سائٹ کا لنک بھیجا جس میں گیم آف تھرون کی سیریز میں پہلے اور بعد میں کام کرنے والوں کے نام موجود تھے لیکن بعد میں وہ لنک بھی جھوٹا ثابت ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔