- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
فوزیہ قصوری کے لئے اپنی قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کو تیار ہوں، عائشہ گلالئی
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور کم عمر ترین رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی وزیر نے کہا ہے کہ اگر فوزیہ قصوری تحریک انصاف سے وفاداری کا عہد کرتی ہیں تو وہ ان کے لئے اپنی سیٹ چھوڑنے کے لئے تیار ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ پر اپنے پیغام میں عائشہ گلالئی وزیر نے کہا کہ فوزیہ قصوری کی پارٹی سے ناراضگی پر انہوں نے ان سے رابطہ کرنے کی کئی بار کوشش کی تاہم وہ ان سے رابطہ کرنے میں ناکام رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یہ بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی کہ فوزیہ قصوری مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں یا نہیں تاہم یہ یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ وہ تحریک انصاف کو چھوڑ چکی ہیں۔
عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ وہ فوزیہ قصوری سے گزارش کرتی ہیں کہ وہ تحریک انصاف کو نہ چھوڑیں اور اگر انہیں لگتا ہے کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تو وہ اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت بتائے گا کہ خیبرپختونخوا کی عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دے کر کوئی غلطی نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ عائشہ گلالئی فاٹا سے تعلق رکھنے والی وہ پہلی باہمت خاتون رکن قومی اسمبلی ہے جنہوں نے تمام تر خطرات کے باوجود انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔