سونے کے قیمتوں میں اضافہ

بزنس رپورٹر  منگل 25 ستمبر 2018
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 59150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 50711 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 59150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 50711 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالرکے اضافے سے 1200 ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کے اضافے سے 1200 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیرکو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 روپے اور 214 روپے کا غیر معمولی اضافہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 59150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 50711 روپے ہوگئی۔

 

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کے اضافے سے 820 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 17روپے13پیسے کے اضافے سے 703 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔