شاہراہ پاکستان پر زیرتعمیر پل ٹریفک جام کا سبب بن گیا

ڈاکخانہ سے لیاقت آباد 10نمبر سڑک تک ٹریفک نظام درہم برہم ہے، انصار بیگ


Business Reporter June 04, 2013
آل کراچی تاجر اتحاد اور لیاقت آباد الائنس مارکیٹ کے صدرانصار بیگ قادری نے ڈی آئی جی ٹریفک سے اپیل کی ہے کہ شاہراہ پاکستان پر زیر تعمیر پل کے باعث علاقے میں ٹریفک کا نظام سنگین حد تک درہم برہم ہوگیا ہے۔ فوٹو: آن لائن/ فائل

لیاقت آباد کے چھوٹے تاجروں نے شاہراہ پاکستان کے زیر تعمیر پل کو علاقے کے ٹریفک نظام میں خرابی کا ذمے دار قرار دیدیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں قائم سیکڑوں تجارتی مراکز کے تاجروں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

آل کراچی تاجر اتحاد اور لیاقت آباد الائنس مارکیٹ کے صدرانصار بیگ قادری نے ڈی آئی جی ٹریفک سے اپیل کی ہے کہ شاہراہ پاکستان پر زیر تعمیر پل کے باعث علاقے میں ٹریفک کا نظام سنگین حد تک درہم برہم ہوگیا ہے، لیاقت آباد ڈاکخانہ سے لے کر لیاقت آباد10نمبرتک سڑک کے دونوں جانب ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، اس پر ٹریفک پولیس کے افسران نے چنگ چی موٹر سائیکل رکشا اور اندرون سندھ جانے والی بسوں سے کھلے عام نذرانہ لینا شروع کر دیا ہے۔



لیاقت آباد پولیس اسٹیشن کے سامنے ایک وقت میں 7 سے 8 ٹریفک افسران کھڑے رہتے ہیں اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے بجائے اپنے کاروبار میں مصروف ہوتے ہیں، آگے ماہ رمضان شروع ہونے والا ہے لہٰذا متعلقہ حکام بھی پل کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرلیں، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل ہنگامی بنیادوں پر ٹریفک جام کے مسئلے کو فوری حل کریں اور علاقے میں ٹریفک کے رشوت خور افسران کو محکمے سے برخاست کیا جائے، اگر اس مسئلہ کو فوری حل نہیں کیا گیا تو لیاقت آباد کی تمام مارکیٹوں کے تاجر ٹریفک پولیس کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں