عمران نذیر سمیت پاکستان کے کئی کرکٹرز ٹی 10 لیگ میں شامل

نمائندہ خصوصی  منگل 25 ستمبر 2018
کافی عرصے سے کرکٹ سے دور عمران نذیر کو کیرالہ کنگز کا حصہ بنا لیا گیا۔ فوٹو: فائل

کافی عرصے سے کرکٹ سے دور عمران نذیر کو کیرالہ کنگز کا حصہ بنا لیا گیا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان کے کئی کرکٹرز ٹی ٹین لیگ میں شامل ہو گئے جب کہ ان میں بعض سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ اسٹارز بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز دبئی میں ڈرافٹ کا انعقاد ہوا، کافی عرصے سے کرکٹ سے دور عمران نذیر کو کیرالہ کنگز کا حصہ بنا لیا گیا،جنید خان بھی ان کے ٹیم میٹ ہوںگے۔ انور علی، عمر اکمل ،محمد سمیع اور حسان خان پنجابی لیجنڈز میں شامل ہو گئے۔

شعیب ملک ٹیم کے آئیکون پلیئر ہیں، راحت علی اور محمد حفیظ راجپوتس کی نمائندگی کریں گے، شاہد آفریدی پختون کے آئیکون پلیئر جبکہ انھیں سہیل خان کا ساتھ بھی حاصل ہوگا، محمد نواز کراچیئنز جبکہ عامر یامین اور آصف علی بنگال ٹائیگرز یو اے ای میں شامل ہوئے۔ کامران اکمل مراٹھا عربیئنزاور سہیل تنویر کیرالہ کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔