سامارو، نوجوان بس کے نیچے آکر جاں بحق، ڈرائیور فرار

نامہ نگار  بدھ 5 جون 2013
سیکڑوں شہری تحصیل اسپتال کے باہر جمع ہوگئے جبکہ بس ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔ فوٹو: فائل

سیکڑوں شہری تحصیل اسپتال کے باہر جمع ہوگئے جبکہ بس ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔ فوٹو: فائل

سامارو: سامارو سے پتھورو جانے والی مسافر بس میں بس مالک گلزار خلیل اسٹاپ پر نیچے اترتے ہوئے اچانک پاؤں سلپ ہونے پر بس کے نیچے آگیا جس کے نتیجے میں چہرہ اور جسم مکمل روندے جانے کیباعث 22 سالہ شاہنواز ولد سعید احمد جٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔

لاش تحصیل اسپتال سامارو پوسٹ مارٹم کے لیے لائی گئی۔ سیکڑوں شہری تحصیل اسپتال کے باہر جمع ہوگئے جبکہ بس ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔

دوسری جانب نوجوان متوفی کے گھر میں کہرام مچ گیا، صدمے سے ماں پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔ متوفی کی اگلے ماہ شادی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔