- پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے
- (ن) لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی
- کراچی میں خواتین کیلیے پنک بس سروس کا افتتاح
- یوٹیلیٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول، حکومت کا بجلی مزید مہنگی کرنیکا فیصلہ
- شاہین کا ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا
- دہشتگردوں کو کون واپس لایا؟کس نے کہا تھا یہ ترقی میں حصہ لینگے، وزیراعظم
- یورپی حکومتیں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں؛ سعودی عرب
- کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے کیسز کی بھرمار ہوچکی، سندھ ہائیکورٹ
- خود کش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا، تفتیشی ٹیم
- پیٹرول، ڈیزل بڑے اضافے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور
- جسٹس فائز عیسیٰ کے پشاور خودکش حملے کے حوالے سے اہم ریمارکس
- عمران خان کا توہین الیکشن کمیشن کیس سننے والے ارکان پر اعتراض
- پی ایس ایل8؛ لاہور میں کتنے سیکیورٹی اہلکار میچ کے دوران فرائض نبھائیں گے؟
- مسلح افراد تاجر سے 3 لاکھ امریکی ڈالر چھین کر فرار
- پنجاب میں نگراں حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کے درمیان شدید تنازعہ
- الیکشن سے پہلے امن و امان کو دیکھا جائے، گورنر کے پی کا الیکشن کمیشن کو خط
- سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے ختم ہونیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا
- عمران خان نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے کے کیس میں جواب جمع کرادیا
- لاہور میں ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت
جاپان نے فٹبال ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرلی
ایشین کوالیفائر: جاپانی گول کیپر کاواشیما آسٹریلین پلیئر روبی کروز کی کک پر گیند روک رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
سائتاما / جاپان: جاپان نے فٹبال ورلڈکپ میں رسائی حاصل کرلی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والا پہلا ایشیائی ملک بنا، ٹیم نے مسلسل پانچویں بار میگا ایونٹ میں جگہ بنائی۔
آسٹریلیا کیخلاف 1-1 سے ڈرا کوالیفائنگ میچ نے اسے مطلوبہ پوائنٹ دلا دیا،جاپانی ٹیم کے 7 میچز میں 14 پوائنٹس ہوگئے، اس نے 4 فتوحات حاصل کیں، ایک میچ میں شکست ہوئی جبکہ 2ڈرا ہوئے،آسٹریلوی ٹیم کو برازیل کی نشست حاصل کرنے کیلیے اردن اور عراق کیخلاف اپنے دیگر دو مقابلوں میں فتح سے کچھ کم درکار نہ ہوگا۔آسٹریلیا کیخلاف میچ میں جاپان نے ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔
کھیل کے ابتدائی 20 منٹ میں جاپان اور آسٹریلیا کو گول بنانے کے یقینی مواقع ملے جن سے فائدہ نہ اٹھایا جا سکا، مہمان ٹیم کومیزبان کھلاڑیوں کے درمیان پاسنگ کی وجہ سے کھیل کے ہائی ٹیمپو میں اپنا رنگ جمانے میں مشکل پیش آئی۔
80 منٹ تک کوئی بھی گول نہیں بن سکا لیکن جاپانی سائیڈ مکمل طور پر مہمان ٹیم پر حاوی رہی، 82 ویں منٹ میں ٹومی اوار نے گول پوسٹ کے بائیں جانب سے کراس پر گیند کو جال میں پھینک کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی،اس موقع پر جاپانی گول کیپر ایجی کاواشیما بے بسی کی تصویر بنے رہے، انجری ٹائم میں آسٹریلوی پلیئر میٹ میک کے نے جاپانی کھلاڑی ہونڈا کے کراس کو پنالٹی ایریا میں غلط طور پر ٹیکل کیا، جس پر ریفری نے پنالٹی شوٹ ایوارڈ کردی۔
ہونڈا نے اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو ہدف تک پہنچاکر مقابلہ برابر کردیا۔گذشتہ روزگروپ ’بی ‘کے دوسرے میچ میں اومان نے عراق کو 0-1 سے شکست دے کر پوزیشن بہتر بنالی، فیصلہ کن گول کھیل کے 45ویں منٹ میں اسماعیل العجمی نے کیا، اس کامیابی کے ساتھ اومان 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرآگیا۔
یاد رہے کہ کوالیفائنگ گروپس میں دو ٹاپ پوزیشنز پانے والی ایشین ٹیمیں برازیل جانے کا ٹکٹ پانے میں کامیاب رہیں گی، ہر دو گروپ کی تیسری پوزیشنز کی ٹیموں کو پہلے باہمی میچ کھیلنا ہوگا جس کے بعد کوئی ایک ٹیم پلے آف کے ذریعے برازیل جانے کا پروانہ حاصل کرسکے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔