خیبرپختونخوا حکومت کی احتساب کمیشن کے خاتمے کی تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک  منگل 25 ستمبر 2018
احتساب کمیشن کے خاتمے کا بل بجٹ منظوری کے بعد پیش کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

احتساب کمیشن کے خاتمے کا بل بجٹ منظوری کے بعد پیش کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے احتساب کمیشن کے خاتمے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے احتساب کمیشن کے خاتمے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جس کے لیے محکمہ قانون نے بل بھی تیار کرلیا ہے جب کہ احتساب کمیشن کے خاتمے کا بل بجٹ منظوری کے بعد پیش کیا جائے گا۔

وزیر قانون سلطان خان نے کمیشن کے خاتمے کے حوالے سے بتایا کہ  احتساب کمیشن کے خاتمے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے، احتساب کمیشن کے ملازمین کو دوسرے محکموں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا جس کے لیے باقاعدہ طور پر کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شوکت یوسف زئی نے کہا تھا کہ کابینہ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم اور احتساب کمیشن کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیوں کہ نیب اور اینٹی کرپشن کے ہوتے ہوئے زیادہ اخراجات نہیں کرسکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔