لکی مروت میں 3 خواتین نے پڑوسی خاتون کے کان کاٹ دیئے

ویب ڈیسک  منگل 25 ستمبر 2018
پولیس نے زخمی خاتون کی رپورٹ پر تینوں ملزم خواتین کو گرفتار کرلیا (فوٹو : فائل)

پولیس نے زخمی خاتون کی رپورٹ پر تینوں ملزم خواتین کو گرفتار کرلیا (فوٹو : فائل)

لکی مروت: خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں 3 خواتین نے چھری سے پڑوسی خاتون کے کان کاٹ دیئے۔

پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق لکی مروت کے نواحی گاؤں بدنی خیل کے رہائشی مظفر خان کی 25 سالہ بیوی علاج کی غرض سے شہر کے اسپتال جانے کے لیے سڑک کنارے سواری کا انتظار کر رہی تھی۔

اس دوران پرانی رنجش پر حکیم خان کی بیوی اور 2 بیٹیوں نے اس پر حملہ کردیا اور چھری سے اس کے دونوں کان کاٹ دیئے، ملزم خواتین نے زخمی خاتون کی بالیاں اور موبائل فون بھی چھین لیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے تینوں ملزم خواتین کو گرفتار کرلیا، ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی چھری اور چھینا گیا موبائل بھی برآمد کرلیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔