پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دینے کا فیصلہ

میثاق جمہوریت پر مکمل عملدرآمد کریں گے ، ن لیگ، بعض ارکان کو فیصلے سے اختلاف


INP June 05, 2013
میثاق جمہوریت پر مکمل عملدرآمد کریں گے ، ن لیگ، بعض ارکان کو فیصلے سے اختلاف فوٹو فائل

حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) نے میثاق جمہوریت پر عمل درآمد کا فیصلہ کرتے ہوئے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ اپوزیشن کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

معتبر ذرائع کے مطابق ن لیگ کے بعض اراکین نے اس فیصلے کی مخالفت کی تاہم پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا کہ میثاق جمہوریت پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پر اپوزیشن کا حق ہے اوراسے تسلیم کیا جائے گا۔



ن لیگ کی قیادت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس چیئرمین شپ ہونے سے معاملات میں شفافیت آئے گی اور کوئی انگلی بھی نہیں اٹھا سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں