سابق انٹرنیشنل کھلاڑی مقصود خان ڈائریکٹر ڈومیسٹک پی ایچ ایف تعینات

اسپورٹس ڈیسک  منگل 25 ستمبر 2018
سابق انٹرنیشنل کھلاڑی مقصود خان نے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا . فوٹو: فائل

سابق انٹرنیشنل کھلاڑی مقصود خان نے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا . فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی مقصود خان کو ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ تعینات کردیا۔

ذرائع کے مطابق گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم یافتہ وہاڑی سے تعلق رکھنے والے سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی مقصود خان کو پی ایچ ایف کے سابق ڈائریکٹر اولمپئین نوید عالم کی جگہ نیا ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ مقرر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس میں انسپکٹر کے عہدہ پر خدمات سرانجام دینے والے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی مقصود خان نے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔