ڈرون حملوں کے خلاف پختونخوا اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ

کرپشن اور کمیشن کلچر ختم کرنے کیلیے 10 روز میں لائحہ عمل بنائیں، پرویز خٹک کا اجلاس سے خطاب.


Numainda Express June 05, 2013
کرپشن اور کمیشن کلچر ختم کرنے کیلیے 10 روز میں لائحہ عمل بنائیں، پرویز خٹک کا اجلاس سے خطاب. فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے قومی تعمیر کے صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دس دنوں کے اندر اندر اپنے متعلقہ محکموں میں کرپشن اور کمیشن کے خاتمے اور کام کے معیار کو یقینی بنانے کیلیے ایک جامع اور موثر لائحہ عمل وضع کرکے انھیں پیش کریں۔

انتظامی سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ایسا نظام ترتیب دیں جس میں تعمیراتی کاموں میں کمیشن لینے اور دینے کے تمام راستے بند ہوں، مثبت تبدیلی لانے کے عمل میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں کی جائے گی۔ کمیشن لینے والے سرکاری اہلکاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہو گی۔



وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ سیکرٹیریٹ میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں گزشتہ روز ہنگو کے افسوسناک واقعے کے تناظر میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر غوروخوص کیا گیا۔ اجلاس میں اس واقعے کی اب تک کی تحقیقات پر بھی غورکیا گیا اور امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پالیسی بنانے کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیاکہ ڈرون حملوں کے خلاف صوبائی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں