پی ایس 22 نوشہروفیروز میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ برقرار

سندھ ہائی کورٹ نے انصاف کے تقاضے پورے کیے ہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس.


Numainda Express June 05, 2013
زرعی اصلاحات پر سیکریٹری قانون سے جواب طلب،راولپنڈی سے لاپتہ شخص بازیاب کرانیکا حکم. فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے پولیس کوآراے بازارراولپنڈی سے لاپتہ شخص کو 10 دن میں بازیاب کراکرعدالت میںپیش کرنیکی ہدایت کی ہے۔

جسٹس جوادایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے لاپتہ افراد کے بارے مقدمے کی سماعت کی ایس پی آراے بازارراولپنڈی نے عدالت کوبتایا کہ محمدجمیل 2سال سے لاپتہ ہے۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے زرعی اصلاحات کے قانون کے بارے شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف آئینی پٹیشن پروفاقی سیکریٹری قانون سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ اس بارے اٹارنی جنرل کوبھی حکومتی موقف سے آگاہ کیا جائے۔ سماعت آج پھرہوگی۔ دریں اثنا سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست مستردکرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے حلقہ 22 نوشہروفیروز میں ووٹوںکی دوبارہ گنتی کافیصلہ برقرار رکھا ہے۔



عبدلستار راجپرنے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اس کی سماعت کی۔ دلائل سننے کے بعدچیف جسٹس نے ریمارکس دیے سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میںانصاف کے تقاضے پورے کیے ہیں اورمعاملے کابہترین حل دیاہے۔جبکہ آن لائن کے مطابق سپریم کورٹ میںہفت روزہ پلس کے ایڈیٹرانچیف محسن بیگ کے خلاف توہین عدالت کیس میںان کے وکیل ڈاکٹر عبدالباسط نے عدالتی رویے اورانصاف کے تقاضے پورے نہ ہونے پردلبرداشتہ ہوکرمزیدوکالت کرنے سے معذرت کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں