وزارت سائنس میں 3 ہزار غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف

ظفر علی سپرا  بدھ 26 ستمبر 2018
تحریک انصاف کی حکومت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ان بھرتیوں کو ختم اور ذمے داران کیخلاف سخت کارروائی کرنیکا عندیہ دے دیا۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کی حکومت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ان بھرتیوں کو ختم اور ذمے داران کیخلاف سخت کارروائی کرنیکا عندیہ دے دیا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں گزشتہ دورحکومت میں مبینہ طورپر 3ہزار جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہواہے۔

روزنامہ ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے متوقع وفاقی وزیر سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہاکہ وہ اگلے چند روزمیں ذمے داری سنبھال لیں گے اورمعاملات کودرست کریں گے۔

سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا کہ جعلی بنیادوں پربھرتی ہونیوالے ملازمین کوفارغ کرکے میرٹ پراہل افراد کی تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں گی جبکہ جعل سازی میں ملوث سابق وموجودہ ملازمین یاسی استدانوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

تحریک انصاف کی حکومت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ان بھرتیوں کو ختم اور ذمے داران کیخلاف سخت کارروائی کرنیکا عندیہ دے دیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔