وزارت ریلوے کو2031 اسامیاں پر کرنے کی اجازت

اے پی پی  بدھ 26 ستمبر 2018
آسامیاں ریلوے کے مختلف شعبوں سے متعلق ہیں۔ فوٹو: فائل

آسامیاں ریلوے کے مختلف شعبوں سے متعلق ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزارت ریلوے کو 2031 آسامیاں پر کرنے کی اجازت مل گئی۔

وزارت ریلوے کو پہلی قسط کے طور پر 2031 آسامیاں پر کرنے کی اجازت دیدی گئی، یہ اسامیاں بنیادی پے اسکیل ایک تا 11 کی کیٹگری کی ہیں، ان آسامیوں پر بھرتی 6 ماہ کے دوران ریگولر بنیاد پر کی جائے گی۔

آسامیاں ریلوے کے مختلف شعبوں سول انجینئرنگ، میکینکل انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، ٹرانسپورٹیشن، کمرشل، سگنل انجینئرنگ، ٹیلی کمیونی کیشن اور ورک کشاپ ڈویژن سے متعلق ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔