- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز کے سبب نئے ریکارڈز کا انبار لگ گیا
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
- اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش
- ملک بھر میں مکمل پنک مون کا نظارہ
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
- عبداللہ غازی مزار کے پاس تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی
- ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
کرویامرو کی حکمت عملی کے ساتھ ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کا آغاز
لاہور: کرو یا مرو کی حکمت عملی کے ساتھ ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز لاہور میں کر دیا گیا۔
کیمپ میں پلیئرز کو جارحانہ انداز اپنا کر ایشیائی ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کی خصوصی ٹریننگ دی جائے گی، کھلاڑیوں کو ذہنی و جسمانی طور پر مضبوط کرنے اور جذبہ حب الوطنی اجاگر کرنے کے لئے ہیڈ کوچ حسن سردار، صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز سینئر خصوصی لیکچرز بھی دیں گے۔
بدھ کی صبح نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری لانے کے لئے مخصوص جسمانی ورزشیں کروائی گئیں، بعد ازاں گیم میں بہتری لانے کے لئے پلیئرز کو گیم پریکٹس بھی کروائی گئی، کیمپ کا دوسرا سیشن آج شام کوہوگا جس میں پنالٹی کارنر سمیت دوسرے شعبوں پر بھر پور کام کیا جائے گا۔
ٹیم منیجمنٹ کے مطابق کیمپ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں میں عمران بٹ، مظہرعباس، امجد علی، محمد عرفان سینئر، راشد محمود، علیم بلال، عماد شکیل بٹ، مبشر علی، تصورعباس، رضوان جونئیر، رضوان سینئر، توثیق ارشد، علی شان، عمر بھٹہ، ابوبکر محمود، شفقت رسول، اظفر یعقوب، محمد عتیق، ارسلان قادر، اعجاز احمد، رانا سہیل، عرفان جونیئر، محمد دلبر، فیصل قادر، ایم رضوان، عاطف مشتاق، رضوان علی، محمد زبیر، ساران بن قمر، منیب الرحمن اورسید ذیشان بخاری شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ایشیائی ایونٹ 18 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک اومان کے دارالحکومت مسقط کے سلطان قابوس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن بھارت سمیت ملائشیا، پاکستان، جنوبی کوریا، جاپان اور اومان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔