کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

ویب ڈیسک  بدھ 26 ستمبر 2018
کیپٹن (ر) صفدر آئندہ چند روز ہسپتال میں زیرعلاج رہیں گے، اسپتال ذرائع۔ فوٹو: فائل

کیپٹن (ر) صفدر آئندہ چند روز ہسپتال میں زیرعلاج رہیں گے، اسپتال ذرائع۔ فوٹو: فائل

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدراعوان کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت پھر ناساز

اسپتال ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو معدے اور دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں چند روز اسپتال میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے، کیپٹن صفدر کے آپریشن کیے جانے کا بھی امکان ہے جب کہ انہیں بیرون ملک بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید کے دوران بھی کیپٹن صفدرکو معدے اور دل کی تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جب کہ گزشتہ ہفتے بھی ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی، اور چند برس پہلے جن ڈاکٹرز نے لندن میں کیپٹن (ر) صفدر کا آپریشن کیا تھا ان سے بھی رابطہ کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔