- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
ریڈیوپاکستان کی عمارت لیز پر دینے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا
اسلام آباد: ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے احتجاج کے بعد ریڈیو پاکستان کی عمارت لیز پر دینے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے احتجاج کے بعد پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو لیز پر دینے کا فیصلہ واپس لے لیا، ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے عمارت کو لیز پر دینے کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجاً دھرنا دے رکھا تھا تاہم اب وزیراطلاعات بیرسٹرفواد چوہدری نے عمارت کو لیز پر دینے کے احکامات بھی واپس لے لیے ہیں۔
وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ فی الوقت ریڈیو پاکستان کی عمارت کو لیز پر دینے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ریڈیو پاکستان کو بہترین بنانے کے لیے وزارت سے تجاویز مانگی تھیں اور وزارت اطلاعات نے ریڈیو ملازمین سے ادارے کی بہتری کے لیے یکم نومبر تک تجاویز مانگی ہیں۔
وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان نے 1965 کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا، اور فوجی جوانوں کا لہو گرمایا، وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری ریڈیو ملازمین کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔