بلوچستان میں سیکیورٹی فورسزکا سرچ آپریشن، بارودی مواد برآمد

ویب ڈیسک  بدھ 26 ستمبر 2018

مشتبہ دہشتگردوں کی پناگاہوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا: فوٹو: فائل

مشتبہ دہشتگردوں کی پناگاہوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا: فوٹو: فائل

کوئٹہ: کاہان کے قریب خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسزکے آپریشن میں بارودی مواد برمد کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کاہان کے قریب صورف میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں مشتبہ دہشتگردوں کی پناگاہوں سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ایف سی کی کارروائی میں اینٹی ٹینک سرنگیں، مارٹرشیل اورگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔