وزیراعظم کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری

ویب ڈیسک  بدھ 5 جون 2013
نومنتخب وزیراعظم آج شام پانچ بجے ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔ فوٹو: اے پی پی

نومنتخب وزیراعظم آج شام پانچ بجے ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔ فوٹو: اے پی پی

اسلام آ باد: وزیراعظم کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری، وزارت عظمٰی کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نوازشریف، پیپلز پارٹی کے امین فہیم اورتحریک انصاف کے جاوید ہاشمی امیدوار ہیں، نومنتخب وزیراعظم آج شام پانچ بجے ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔

اسپیکر ایاز صادق کی  سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے قومی ترانے اور تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر نومنتخب ممبران نے حلف اٹھالیا، اجلاس میں ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا، وزیراعظم کے انتخاب کے لئے ڈویژن کا عمل مکمل کرکے تینوں امیدواروں کے لئے 3 لابیاں بنائی گئی ہیں، نواز شریف کی حمایت کرنے والے ارکان کے لئے لابی “اے”، امین فہیم کی حمایت میں ووٹنگ کے لئے لابی “بی” مختص جبکہ جاوید ہاشمی کی حمایت کرنے والے ارکان لابی “سی” بنائی گئی تھی تاہم قائد ایوان کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا مرحلہ ختم ہوچکا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی کچھ دیر بعد نئے وزیراعظم کے نام کا باقاعدہ اعلان کریں گے، نو منتخب وزیراعظم آج  شام 5 بجے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیں گے۔

قائد ایوان کے لئے ایم کیو ایم، جےیوآئی اورآفتاب شیرپاؤکی قومی وطن پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی حمایت کا اعلان کیا ہے،مسلم لیگ (ن) دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنےکےلیے بھی سرگرم ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے دستبردار ہوکر مسلم لیگ کے امیدواروں کی حمایت کی تھی مگر وزیراعظم کے عہدے پر مسلم لیگ (ن) کی حمایت کرنے کے بجائےامین فہیم کو مقابلہ کیلئےمیدان میں اتاراہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی بھی مقابلہ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔