کراچی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن 8 جرائم پیشہ افراد گرفتار

منگھو پیر کے علاقے کنواری کالونی میں رینجرز نےآپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی


ویب ڈیسک June 05, 2013
گلشن معمار ، لانڈھی،سرجانی ٹاون ، نارتھہ ناظم آباد بلاک ایس،لیاری،کھارادر،نیو کراچی ، میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا فوٹو: فائل

شہرکے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران 8 جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، رینجرز نے گزشتہ رات گلشن معمار ، لانڈھی ، سرجانی ٹاؤن ، نارتھہ ناظم آباد بلاک ایس ، لیاری ، کھارادر ، نیو کراچی میں چھاپے مار کر 8 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے متعدد ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ دوسری جانب منگھو پیر کے علاقے کنواری کالونی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی پر کئے جانے والے آپریشن کے دوران رینجرز نے علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں