کراچی میں لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش 11 دن بعد نالے سے مل گئی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 26 ستمبر 2018
بچہ گھٹنوں کے بل چلتا ہوا گھر کے باہر چلا گیا اور نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا، ایس ایچ او۔ فوٹو : فائل

بچہ گھٹنوں کے بل چلتا ہوا گھر کے باہر چلا گیا اور نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا، ایس ایچ او۔ فوٹو : فائل

 کراچی: لاسی گوٹھ کچی آبادی سے لاپتہ ہونے والے ڈھائی سالہ بچے کی لاش گھر کے باہر نالے سے 11 دن بعد مل گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ  کچی آبادی کے رہائشی صدرعلی کا ڈھائی سالہ بیٹا محمد الیاس 15 ستمبر کو گھر کے باہر سے کھیلتا ہوا لاپتہ ہوگیا تھا، اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کیا اس کے بعد سہراب گوٹھ  تھانے میں رپورٹ درج کرادی، 11 دن بعد گھر والوں نے گھر کے باہر نالے کی صفائی کرائی تو نالے سے بچے کی لاش مل گئی۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ہے، ایس ایچ او کے مطابق بچہ گھٹنوں کے بل چلتا ہوا گھر کے باہر چلا گیا اور نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا، قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔