- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
اسلامی نظریاتی کونسل نے بیک وقت 3 طلاقوں کو جرم قرار دینے کی تائید کردی
اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ کونسل نے بیک وقت تین طلاقوں کو قابلِ تعزیر قراردینے کی تائید کی ہے۔
اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد چیئرمین کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بیک وقت تین طلاقیں بڑا معاشرتی مسئلہ بن گیا ہے، کونسل نے بیک وقت 3 طلاقوں کو جرم قرار دینے کی تائید کردی ہے اور سزا کے لئے علمائے کرام سے مشاورت کی جائے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بیک وقت 3 طلاق دینے پر سزا تجویز کیے جانے کا امکان
ڈاکٹرقبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ کونسل نے جامع طلاق نامہ بنانے پربھی اتفاق کیا ہے، طلاق نامہ تشکیل دے کروفاقی حکومت کوبھجوائیں گے جب کہ بیک وقت تین طلاقوں کےمعاملے پر بہت جلد کانفرنس بھی بلائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 16 سے 18 سال سے کم عمر بچے کم سن کہلاتے ہیں اور اسلامی نظریاتی کونسل کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی کرتی ہے جب کہ حکومت اس حوالے سے آگاہی مہم شروع کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔