اسلامی نظریاتی کونسل نے بیک وقت 3 طلاقوں کو جرم قرار دینے کی تائید کردی

ویب ڈیسک  بدھ 26 ستمبر 2018
جامع طلاق نامہ تشکیل دے کروفاقی حکومت کوبھجوائیں گے، ڈاکٹرقبلہ ایاز: فوٹو:فائل

جامع طلاق نامہ تشکیل دے کروفاقی حکومت کوبھجوائیں گے، ڈاکٹرقبلہ ایاز: فوٹو:فائل

 اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ کونسل نے بیک وقت تین طلاقوں کو قابلِ تعزیر قراردینے کی تائید کی ہے۔

اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد چیئرمین کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بیک وقت تین طلاقیں بڑا معاشرتی مسئلہ بن گیا ہے، کونسل نے بیک وقت 3 طلاقوں کو جرم قرار دینے کی تائید کردی ہے اور سزا کے لئے علمائے کرام سے مشاورت کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بیک وقت 3 طلاق دینے پر سزا تجویز کیے جانے کا امکان

ڈاکٹرقبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ کونسل نے جامع طلاق نامہ بنانے پربھی اتفاق کیا ہے، طلاق نامہ تشکیل دے کروفاقی حکومت کوبھجوائیں گے جب کہ بیک وقت تین طلاقوں کےمعاملے پر بہت جلد کانفرنس بھی  بلائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  16 سے 18 سال سے کم عمر بچے کم سن کہلاتے ہیں اور اسلامی نظریاتی کونسل کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی کرتی ہے جب کہ  حکومت اس حوالے سے آگاہی مہم شروع کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔