رنبیرکپور يہ جوانی ہے ديوانی كی كاميابی كے بعد کرن جوہرکی آنکھ کا تارا بن گئے

فلم"يہ جوانی ہے ديوانی" كی شاندار كاميابی كے بعد بالی ووڈ كا ہر پروڈيوسر اب رنبير كپور كے ساتھ كام كرنے كا خواہشمندہے


ویب ڈیسک June 05, 2013
رنبیر کپور نے راک اسٹار،برفی اور اب يہ جوانی ہے ديوانی كی كاميابی سے بالی ووڈ ميں اپنا منفرد مقام بنا ليا ہے۔فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے پروڈیوسر اور ہدایت کار کر ن جوہر نے رنبیر کپور کو فلم''یہ جوانی ہے دیوانی'' کی شاندار کامیابی کے بعد اپنی اگلی فلم میں بھی کا سٹ کرلیا ہے۔

فلم"يہ جوانی ہے ديوانی" كی شاندار كاميابی كے بعد بالی ووڈ كا ہر پروڈيوسر اب رنبير كپور كے ساتھ كام كر نے كا خواہشمند ہے ، جنہوں نے ایک كے بعد ایک ہٹ فلم جيسے راک اسٹار،برفی اور اب يہ جوانی ہے ديوانی كی كاميابی سے بالی ووڈ ميں اپنا منفرد مقام بنا ليا ہے۔

کرن جوہر نے اب اپنی نئی فلم میں بھی رنبیرکپور کو کاسٹ کرلیا ہے اور اس کے لئے رنبير نے ہاں كر دی ہے ، فلم كا اسكرپٹ اختتامی مرا حل ميں ہے تاہم فی الحال اس كا ٹائٹل فائنل نہيں كيا گيا ، فلم کے لیے ہیروئن اور مزيد كاسٹ کا بھی ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں