حکومت عوام کے حقوق کی قاتل بن چکی ہے،مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک  بدھ 26 ستمبر 2018
یہ عوامی میڈیٹ کی حامل حکومت نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان ،فوٹو: فائل

یہ عوامی میڈیٹ کی حامل حکومت نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان ،فوٹو: فائل

ملتان: جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ حکومت غریب آدمی کا خون چوسنے کے لیے آئی ہے اور عوام کے حقوق کی قاتل بن چکی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے موجوہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے آتے ہی قوم پر مہنگائی کے اٹیم بم گرائے ہیں یہ حکومت غریب آدمی کا خون چوسنے کے لیے آئی  ہے اور موجودہ حکومت عوام کے حقوق کی قاتل بن چکی ہے ہم سو دن کا انتظار کیا کرتے یہ تو ایک ماہ میں بے نقاب ہو چکے ہیں، یہ عوامی میڈیٹ کی حامل حکومت نہیں ہے ان کو ہم تسلیم نہیں کرتے اور ہمیں مدینے کی ریاست کی عمران خان سے توقع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سی پیک معاہدہ پاکستان کے مستقبل کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتا ہے، عمران خان نے اس منصوبے معاہدے پر اعتراض کیا اگر کوئی اور ہوتا تو یہ اس کو محب الوطن نہ کہتے، سی پیک پر خاص ملک کو پارٹنرشپ پر لینے کا فلسفہ سمجھ نہیں آ رہا ہے وہ خاص ملک پوری دنیا کو اس پراجیکٹ کا حصہ بنانا چاہتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔