- جواد سہراب ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
- حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھرمیں 80 فیصد اینٹوں کے بھٹے بند
- مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان شرجیل دم توڑ گیا
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے
- چالان کیوں کیا؟ لاہور میں درجن بھر افراد کا ٹریفک اہلکاروں پر تشدد
- گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا
- ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد
- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، پہلی بار انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
ڈرون حملوں کا باب اب بند ہونا چاہئے، نو منتخب وزیراعظم نوازشریف
آج سے اقربا پروری کا باب بند کردیا گیا ہے اب تمام تقرریاں صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی، نو منتخب وزیراعظم نواز شریف فوٹو:فائل
اسلام آباد: نو منتخب وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم دوسروں کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں تو دوسرے بھی ہماری خود مختاری کا احترام کریں اورڈرون حملوں کا باب اب بند ہوجا نا چاہئے۔
قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد اپنے اولین خطاب میں نوازشریف نے کہا کہ وہ وزیراعظم منتخب ہونے پراللہ تعالیٰ، عوام اور ایوان میں موجود ارکان کے شکرگزار ہیں، وقت نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان اور جمہوریت لازم و ملزوم ہے،ہماری تاریخ گواہ ہے جب بھی آمریت آئی تو وفاق کی اکائیوں کے درمیان فاصلے بڑھے، اب یہ بات ہمیشہ کے لئے طے ہونی چاہیئے کہ حکومت عوام کے ووٹ سے آنی اور جانی چاہئے کیونکہ طاقت کا اصل منبع عوام ہی ہیں، اب یہاں اقتدار نہیں اقدار کی سیاست کا وقت آگیا ہے، تبدیلی میں سفر کا آغاز خیبر پختونخوا سے ہوا جہاں موقع ملنے کے باوجود مسلم لیگ (ن) نے میدان چھوڑ دیا ، بلوچستان میں عددی اکثریت کے باوجود ہم نے اپنی اتحادی جماعت کو یہ حق تفویض کیا۔ پہلی بار بلوچستان کی اصل جماعت کو اقتدار دیا جارہاہے۔
نواز شریف نے کہا کہ قوم کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہماری معاشی حالت ناقابل یقین حد تک خراب ہے، کھربوں روپے کی ادائیگیاں سر پر ہیں لیکن وہ یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کی قسمت بدلنے کے لئے وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان کی حکومت کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کرے گی ، آج سے ہم نے اقربا پروری کا باب بند کردیا ہے، تمام تقرریاں صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی،وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہیں وہ وطن واپس آکر ملک کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں۔
نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کےلیے بنیادی اقدامات کا آغاز کر دیا، لوڈ شیڈنگ سمیت ملکی مسائل کے حل کا جامع پلان تیار کر لیا، اقلیتوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں گے لیکن تبدیلی کے اس سفر میں انہیں پارلیمنٹ کا ساتھ چاہئے اگر تمام اسٹیک ہولڈرز مل جائیں تو تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ اگرکراچی بد امنی کا شکارہوتا ہے توہمارا دل بھی دکھی ہوتا ہے کراچی میں امن کے لئے سندھ حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔