ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی وزیراعظم منتخب ہونے پر نواز شریف کو مبارکباد

ویب ڈیسک  بدھ 5 جون 2013
 اللہ تعالیٰ نواز شریف کو بحیثیت وزیراعظم فوری نوعیت کے مسائل حل کرنے کی طاقت اور صلاحیت عطا فرمائے، الطاف حیسن ۔ فوٹو: فائل

اللہ تعالیٰ نواز شریف کو بحیثیت وزیراعظم فوری نوعیت کے مسائل حل کرنے کی طاقت اور صلاحیت عطا فرمائے، الطاف حیسن ۔ فوٹو: فائل

لندن: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کووزیراعظم منتخب ہونے پراپنی اوراپنی جماعت کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔

لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نےوزیراعظم منتخب ہونے پر نوازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں بحیثیت وزیراعظم فوری نوعیت کے مسائل حل کرنے، شہریوں کے ساتھ انصاف کرنے اورملک کودرپیش چیلنجزسے نمٹنے کی طاقت اور صلاحیت عطا فرمائے اور وہ پاکستان کو ترقی وخوش حالی کے راستے پر لے جانے میں کامیاب ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔