کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 28 ستمبر 2018
ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں، پولیس: فوٹو: فائل

ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں، پولیس: فوٹو: فائل

 کراچی: ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب پولیس مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب اسکاؤٹس کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 ملزمان مارے گئے جب کہ اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں، مارے جانے والے ایک ملزم کی شناخت ریحان بنگالی کے نام سے ہوئی جو پولیس اہلکاروں اور سیاسی کارکنوں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔