- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
پی آئی اے کی کینیڈا فرار ہونے والی ایئرہوسٹس کا سراغ مل گیا
لاہور: پی آئی اے کی کینیڈا فرار ہونے والی ایئر ہوسٹس فریحہ مختار کا سراغ مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایئرہوسٹس فریحہ مختار پہلے سے کینیڈا میں رہائش پذیر ایئر ہوسٹس مائرہ کے پاس پہنچ گئی، مائرہ بھی دو سال قبل لاہور سے کینیڈا جا کر روپوش ہو گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق فریحہ مختار سابق ایئر ہوسٹس مائرہ کے پاس گلنٹن میں موجود ہے، مائرہ خود گلنٹن کے ہلٹن ہوٹل میں ریسپشنسٹ کی ملازمت کرتی ہے، جبکہ مائرہ اور مڈل مین کی فریحہ کو غیر قانونی نوکری دلوانے کی بات چیت کی ریکارڈنگ بھی سامنے آگئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں لاپتہ
مائرہ پاکستان سے جانے والی ایئر ہوسٹسز کو مڈل مین حمزہ اور حارث کے ذریعے غیر قانونی مدد فراہم کرواتی ہے۔ دوسری جانب فریحہ مختار لاہور بیس سے تعلق رکھتی ہے مگر جس دن وہ کینیڈا فرار ہوئی اس کی ڈیوٹی کراچی سے لگوائی گی۔ کینیڈا پرواز پر فریحہ کی ڈیوٹی پیپلز یونٹی کے کچھ عہدیدار وں کی ملی بھگت سے لگوائی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایئرہوسٹس کے کینیڈا میں غائب ہونے پر پی آئی اے کو 8 ہزار ڈالر جرمانہ بھی ہو ا۔ اس حوالے سے ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ اپنی کارروائی کر رہی ہے۔ غیر قانونی طریقے سے کینیڈا سلپ ہونے والی فریحہ مختار کی گرفتاری کے لئے کینیڈین پولیس سے رابطے میں ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔