پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

ویب ڈیسک  جمعـء 28 ستمبر 2018
میجر جنرل شاہین مظہر، ندیم ذکی منج، عاصم منیر، عدنان،وسیم اشرف اور عبدالعزیز ترقی پانے والوں میں شامل

میجر جنرل شاہین مظہر، ندیم ذکی منج، عاصم منیر، عدنان،وسیم اشرف اور عبدالعزیز ترقی پانے والوں میں شامل

 راولپنڈی: پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق میجر جنرل شاہین مظہر، ندیم ذکی منج اور عبدالعزیز ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ جب کہ  تھری سٹار جنرل بننے والوں میں میجر جنرل عاصم منیر،عدنان،وسیم اشرف بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔