- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے تفریحی پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- اتائی ڈاکٹر کا لوہے کی گرم راڈ سے نمونیہ کا علاج؛ نوزائیدہ بچی ہلاک
- قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے
- جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا
بنگلہ دیش میں کرکٹ کرپشن کا پنڈورا باکس کھل گیا
اشرفل کے انکشافات نے ملکی کرکٹ پر سکتہ طاری کردیا،شائقین سخت مایوس۔ فوٹو: فائل
ڈھاکا: بنگلہ دیش میں کرکٹ کرپشن کا پنڈورا باکس کھل گیا، آئی سی سی 3 انٹرنیشنل میچز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے گی۔
اس حوالے سے سابق کپتانوں خالد محمود اور خالد مشہود کے ساتھ اسپنر محمد رفیق کے نام سامنے آ چکے ہیں۔ دریں اثنا فکسر اشرفل کے انکشافات نے ملکی کرکٹ پر سکتہ طاری کردیا، سابق کپتان کے آنسو بھی شائقین کا غصہ ٹھنڈا نہیں کرپائے، دولت کی لالچ نے سپر اسٹار کو ذلت کے گڑھوں میں دھکیل دیا۔ اشرفل نے گذشتہ روز انتہائی جذباتی انداز میں فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے کے ساتھ آنسوبہاتے ہوئے شائقین سے معافی مانگی تھی، انھوں نے جو گل کھلائے اس نے کرکٹ حلقوں پر سکتہ طاری کردیا،کل تک جو اخبارات ان کے کارناموں سے اٹے پڑے ہوتے تھے وہاں پر اب ان کی بدنامیوں کا تذکرہ ہے۔ ایک انگلش اخبار ڈیلی اسٹار نے اشرفل کی آنسو بہاتی تصویر اپنے پہلے صفحے پر لگائی جس پر جلی حروف میں لکھا تھا کہ ’لوگوں کا شہزادہ بھکاری بن گیا‘۔ ایک اور انگلش ڈیلی ’نیو ایج‘ کی ہیڈ لائن تھی ’ ایک سپر اسٹار کا عروج و زوال‘۔
سابق چیف سلیکٹر فاروق احمد نے کہا کہ اشرفل بنگلہ دیش کے پہلے میگا اسٹار تھے، یہ کافی حیران کن خبر ہے، خاص طور اس لیے کہ اس نے خود اپنے منہ سے کرپشن میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرلیا۔ اشرفل کے سابق کوچ وحید الغنی نے کہاکہ میں ابھی تک صدمے سے دوچار ہوں، اشرفل کے عوامی سطح پر اعتراف جرم سے میرا دل ٹوٹ گیا، میں اسے کافی برسوں سے جانتا ہوں، جب میں اس کا کوچ تھا اس وقت میں نے اشرفل میں کوئی بھی برائی نہیں دیکھی۔ پرستار بھی اسی قسم کے غم سے دوچار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے وہ ایک آئیڈیل کی حیثیت رکھتے تھے مگر جب سے انھوں نے اعتراف کیا خود ہمیں شرمندگی ہونے لگی ہے، ان کی چاہے کرکٹ میں جتنی بھی خدمات ہوں اس جرم پر سخت سزا ملنی چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔