- پشاور دھماکے کے قصوروار وہ ہیں جو یہاں 10 سال حکومت کرتے رہے، مریم نواز
- سونے کے نرخ میں ایک بار پھر بڑی کمی
- شاداب کی شادی میں کپتان بابراعظم شریک نہ ہوئے! مگر کیوں؟
- پنڈی میں حملوں کی منصوبہ بندی؛ ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- گلیڈی ایٹرز، یونائیٹڈ نے اچانک پریکٹس سیشنز منسوخ کردیئے
- بھارت میں باپ نے بچے کو جنم دیدیا
- چارلی ہیبڈو اسلامو فوبیا سے باز نہ آیا، زلزلے سے ہزاروں اموات کا مذاق بنا دیا
- شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق
- بھارت میں 14 فروری ’گائے کو گلے لگانے‘ کے دن کے طور پر منایا جائے گا
- عام انتخابات؛ مسائل کا حل عوامی فیصلے ہی سے ممکن ہے، چیف جسٹس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں اموات 17 ہزار سے تجاوز کرگئیں
- وزیرخزانہ آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، اصلاحات پر اتفاق ہوگیا
- پی ایس ایل8 کیلئے نئی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- ترکیہ میں 68 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو وائرل
- پختونخوا ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی نے مستعفی ارکان دوبارہ میدان میں اتار دیے
- الیکشنز میں پارٹی کو مہنگائی بہا لے جائیگی، لیگی ارکان نے وزیراعظم کو بتادیا
- پاکستان میں بڑے زلزلے کے امکانات ہیں، ٹیکنالوجی پیشگوئی کے قابل نہیں، محکمہ موسمیات
- میسی کے بھائی نے اسپینش فٹبال کلب بارسلونا سے معافی مانگ لی، مگر کیوں؟
- کراچی پولیس کارکردگی دکھانے کیلیے ملزمان کی بار بار گرفتاری ظاہر کرنے لگی
تینوں کرکٹ فارمیٹس میں حصہ لینا چاہتا ہوں، عمرگل

فٹ ہونے کے بعد بھرپور انداز سے کھیل میں واپس آئوں گا، فاسٹ بولر کا عزم۔ فوٹو:بی سی سی آئی /فائل
کراچی: ٹیسٹ فاسٹ بولر عمرگل کا کہنا ہے کہ میں تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی جاری رکھنا چاہتا ہوں۔
فٹ ہونے کے بعد بھرپور انداز سے کھیل میں واپس آئوں گا، چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ متوازن اور چیمپئن بننے کا اہل ہے، میری عدم موجودگی میں سامنے آنے والے پیسرز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، ٹیم میں جگہ بنانے کیلیے مسابقت کا ہونا پاکستان کرکٹ کیلیے خوش آئند ہے۔ غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں عمرگل نے کہا کہ میں 9 مئی کو متاثرہ گھٹنے کی آرتھواسکوپی کے بعد بحالی فٹنس کے عمل سے گزر رہا ہوں، سرجری کے بعد ابتدائی3 ہفتوں تک عمومی مشقیں جاری رکھیں اور اب دوسرے مرحلے میں موجود ہوں، مجھے بتایاگیا ہے کہ سرجری کے 6 ہفتوں بعد رننگ اور بولنگ دوبارہ شروع کرپائوں گا، اپریل 2003 میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عمرگل اب تک 215 مرتبہ ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں، اس میں47ٹیسٹ، 116ون ڈے اور 52 ٹی 20 میچز شامل ہیں۔
دنیا کے دیگر فاسٹ بولرز انٹرنیشنل کیریئر کو طول دینے کیلیے کھیل کے ایک یا2 فارمیٹ سے کنارہ کشی اختیار کرچکے لیکن اس معاملے میں عمرگل کی سوچ مختلف ہے، انھوں نے کہا کہ میں ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتا،جب تک ممکن ہواکھیل کے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا ، میں تواتر سے ملک کیلیے ہر طرز کی کرکٹ کھیلتا رہا ہوں اور اس میں کسی تبدیلی کا ارادہ بھی نہیں رکھتا،آرام کے اس عرصے کو اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے کیلیے استعمال کروں گا، ٹیم میں جگہ بنانے کیلیے مسابقت پاکستان کرکٹ کے لیے فائدہ مند ہے، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستانی اسکواڈ متوازن اور فاتح بن کر واپس آنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، میرے لیے اس اہم ایونٹ میں شرکت نہ کرنا مایوس کن ہے،انگلینڈ میں میری پرفارمنس ہمیشہ اچھی رہی اور مجھے وہاں کھیلنا پسند ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔