مائیکل جیکسن کی 15 سالہ بیٹی ’’پیرس‘‘ کا غمگین ٹویٹ کے بعد اقدام خودکشی

ایکسپریس ڈیسک  جمعرات 6 جون 2013
 پیرس کی والدہ نے تصدیق کی ہے کہ اس کی بیٹی نے خود کشی کی کوشش کی ہے فوٹو: فائل

پیرس کی والدہ نے تصدیق کی ہے کہ اس کی بیٹی نے خود کشی کی کوشش کی ہے فوٹو: فائل

لاس اینجلس: آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی 15سالہ بیٹی پیرس جیکسن نے مبینہ طور پر اقدام خودکشی کیا ہے جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق انھیں ’’اوور ڈوز ‘‘ کی شکایت ملی تھی جس پر میڈیکل ٹیم بھیج کر مریضہ کو اسپتال منتقل کیا گیا۔  پیرس کی والدہ نے تصدیق کی ہے کہ اس کی بیٹی نے خود کشی کی کوشش کی ہے۔پیرس کی طرف سے گزشتہ روز ٹوئیٹر پیغام بھی اس کے دکھ کا اظہار بنا ہوا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ مجھے اس بات پر حیرانی ہے کہ آنسو نمکین کیوں ہوتے ہیں؟۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔