امریکا نے 37ایرانی کمپنیاں بلیک لسٹ کر دیں

نیوز ایجنسیاں  جمعرات 6 جون 2013
ایرانی کمپنیاں اثاثے چھپاتی ہیں اور ان کی آمدنی کا بڑا حصہ امریکا کیخلاف استعمال ہوتا ہے فوٹو: فائل

ایرانی کمپنیاں اثاثے چھپاتی ہیں اور ان کی آمدنی کا بڑا حصہ امریکا کیخلاف استعمال ہوتا ہے فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکا نے 37 ایرانی کمپنیوں کو بلیک لسٹ قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے ان کمپنیوں پر الزام عائد کیاہے کہ  ان تمام کمپنیوں پر اہم ایرانی رہنمائوں کا کنٹرول ہے اور یہ کمپنیاں  نہ صرف اپنے اثاثے چھپاتی ہیں بلکہ ان کمپنیوں سے حاصل ہونے والی رقوم خفیہ طور پر ایران کے جوہری پروگرام پر خرچ ہورہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔