کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، قائم علی شاہ

ویب ڈیسک  جمعرات 6 جون 2013
جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی دباؤ سے بالاترہوکر کی جائے . قائم علی شاہ.

جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی دباؤ سے بالاترہوکر کی جائے . قائم علی شاہ.

کراچی: وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سیکیورٹی اداروں کو صوبے خصوصاً کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے

وزیر اعلی ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی جی رینجرز رضوان اختر نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں ڈی جی رینجرز نے وزیر اعلیٰ سندھ کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات سے آگا ہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

اس موقع پر قائم علی شاہ  ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کو ہدایت  کی   کہ صوبے بھر خصوصا کراچی میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کے دباؤ سے بالاتر ہو کر صوبے میں قیام امن کے لئے کام کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے امن وامان کی بہتری کے لئے ہر مکمن اقدمات کئے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔