شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے بھی اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا

ویب ڈیسک  جمعرات 6 جون 2013
 اسپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار سری سانتھ، اجیت چنڈیلا اور انکیت چوان کا تعلق بھی راج کندرا کی ٹیم راجستھان رائلز سے ہے، فوٹو: فائل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار سری سانتھ، اجیت چنڈیلا اور انکیت چوان کا تعلق بھی راج کندرا کی ٹیم راجستھان رائلز سے ہے، فوٹو: فائل

نئی دہلی: شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے بھی اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا ہے اور وہ اپنی ہی ٹیم راجستھان رائلز پر سٹے بازی کرتے تھے۔

آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں پولیس نے راجستھان رائلز کے مالک اور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کا پاسپورٹ ضبط کر لیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس کے حکام نے  راج کندرا سے  گزشتہ روز تفتیش شروع کی تھی،پولیس نے راج کندرا سے تفتیش کے دوران سری سانتھ، اجیت چنڈیلا اور انکیت چوان کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔

راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا نے اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر تے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ہی ٹیم راجستھان رائلز پر سٹے بازی کرتے تھے جب کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار تینوں کھلاڑیوں کا تعلق بھی راج کندرا کی ٹیم راجستھان رائلز سے ہی ہے۔

نئی دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ شلپا شیٹھی کی ٹیم کے مزید کھلاڑی بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہوسکتے ہیں جبکہ پولیس  نے فرنچائز کے اسٹار کھلاڑی اور کپتان راہول ڈریوڈ اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت مہاراشٹرکنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے تحت کی جائے گی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔