ملکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا بھی سرکاری ملازم بن گیا

سحرش واصف  اتوار 30 ستمبر 2018
خواجہ سرا کو وفاقی حکومت کی جانب سے بی آئی ایس پی میں سرکاری ملازمت مل گئی۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

خواجہ سرا کو وفاقی حکومت کی جانب سے بی آئی ایس پی میں سرکاری ملازمت مل گئی۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا بھی سرکاری ملازم بن گیا۔

وفاقی حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا محمدزاہدعرف نومی کو بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ہیڈکوارٹرزمیں بطور باورچی چوتھے اسکیل میں میرٹ پر مشروط ملازمت دی گئی ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سرانومی نے کہاکہ میرے لیے یہ بڑی اچنبھے کی بات ہے کہ مجھے سرکاری ملازمت مل گئی ، اب میں ناچ گانے کے بجائے باعزت روزگارکماسکوں گا، نومی کو بی آئی ایس پی کے کیفے ٹیریا میں بطور کک کا م کررہا ہے مختلف انواع کے کھانے پیش کرکے لوگوں کی توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے۔

بی آئی ایس پی کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل کنڈیشنل کیش ٹرانسفرز نوید اکبر نے کہاکہ میرے ہمارے لیے فخرکی بات ہے کہ نومی ہماری ٹیم شامل ہواہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔